شوگر ملز کے کارٹل کےخلاف مسابقتی کمیشن کی کارروائی

مسابقتی کمیشن نے 10 شوگر ملز کے کارٹل کو شوکاز نوٹسز جاری کیے، قیمتوں کی فکسنگ اور کرشنگ میں تاخیر پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مسابقتی کمیشن نے 10 شوگر ملز کے خلاف کارٹل بنا کر قیمت مقرر کرنے پر کارروائی کی ہے، جس کے تحت انہیں شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

شوگر ملز نے باہمی گٹھ جوڑ کے ذریعے گنے کی کرشنگ میں تاخیر کا فیصلہ کیا اور گنے کی قیمت 400 روپے فی من فکس کی، جس میں کسانوں کو نظرانداز کیا گیا۔

کمیشن کے مطابق یہ اقدام کمپٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے اور ملز سے 14 دن میں تحریری جواب طلب کیا گیا ہے۔ کارٹل کی میٹنگ 10 نومبر کو فاطمہ شوگر ملز میں ہوئی، جہاں کرشنگ 28 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کارٹل بنانے کے باعث چینی کی مصنوعی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ جن ملز کو نوٹسز جاری کیے گئے، ان میں فاطمہ شوگر ملز، شیخو شوگر ملز ،تھل انڈسٹریز کارپوریشن، تاندلیانوالہ شوگر ملز (رحمن ہاجرہ  یونٹ) ، جے کے ون شوگر ملز، اشرف شوگر ملز، کشمیر شوگر ملز ، سراج شوگر ملز، ٹو اسٹار شوگر ملز اور حق باہو شوگر ملز شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں