نیپال کا نیا کرنسی نوٹ بھارت کے لیے باعث تشویش

نیپال کا نیا کرنسی نوٹ بھارت کے لیے تنازع کا باعث بن گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کٹھمنڈو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیپال کے مرکزی بینک نے 100 روپے کا نیا کرنسی نوٹ جاری کیا ہے، جس میں ملک کا نیا نقشہ شامل کیا گیا ہے۔ اس نئے نوٹ کے اجرا نے بھارت میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

نوٹ پر کالاپانی، لیپولیکھ اور لمپیادھورا جیسے علاقے دکھائے گئے ہیں، جنہیں نیپال اور بھارت کے درمیان طویل عرصے سے تنازع کا باعث مانا جاتا ہے۔ نئے کرنسی نوٹ پر سابق گورنر مہا پرساد ادھیکاری کے دستخط ہیں، جبکہ اس کی اجراء کی تاریخ 2081 بی ایس درج ہے، جو سن 2024 کے برابر ہے۔

یہ ڈیزائن گزشتہ سال منظور ہوا تھا اور اسی وجہ سے نوٹ پر سن 2024 درج ہے۔ 2020 میں اس وقت کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے نیا ترمیمی نقشہ جاری کیا تھا، جس میں ان تینوں علاقوں کو نیپال کا حصہ قرار دیا گیا تھا اور پارلیمنٹ نے اس کی منظوری دی تھی۔

بھارت نے اس نقشے کو کرنسی نوٹ پر شامل کرنے کو یکطرفہ اقدام قرار دیا ہے اور مصنوعی علاقائی دعوے ناقابل قبول قرار دیئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں