کڈ ایڈ: بچوں کی حفاظت کے لیے اے آئی سسٹم متعارف

ہانگ کانگ کی طالبہ نے اے آئی سسٹم ‘کڈ ایڈ’ تیار کیا، جو بچوں کی حفاظت میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ہانگ کانگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہانگ کانگ کی 17 سالہ طالبہ چاؤ سزی لوک نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر بچوں کی حفاظت کے لیے ایک جدید اے آئی سسٹم ‘کڈ ایڈ’ تیار کیا ہے جو ڈے کیئر اور اسکولوں میں بچوں کے ساتھ ہونے والے تشدد کی نشاندہی کرتا ہے۔

کڈ ایڈ سی سی ٹی وی فوٹیج اور جسمانی حرکات کا تجزیہ کر کے مشکوک رویوں کو بروقت شناخت کرتا ہے، جس سے بچوں کو مؤثر حفاظتی اقدامات کے ذریعے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ یہ سسٹم والدین اور نگہداشت کے پیشہ ور افراد کے لیے ایک امید کی کرن بن چکا ہے۔

چاؤ اور ان کی ٹیم نے سینٹ میری کینوسین کالج کے طلبہ کے ساتھ مل کر اس سسٹم کو تیار کیا ہے۔ یہ نہ صرف ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگ کرتا ہے بلکہ بچوں کے خوفزدہ لہجے، غیر آرام دہ جسمانی حرکات یا کسی بھی غیر معمولی رویے کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔

چاؤ سزی لوک نے اس سسٹم کے ذریعے بچوں کی زندگی کو محفوظ بنانے کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی عام انسانی نظر سے چھپے خطرات کو سامنے لا کر بچوں کی زندگی اور حفاظت کو یقینی بنانے میں معاون ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں