ایران پاکستان، افغانستان اور بھارت کے درمیان علاقائی امن کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ علی لاریجانی

ایران نے پاکستان کے مسائل کے حل میں مدد کے لیے ‘بلینک چیک’ کی پیشکش کی ہے جسے جب چاہیں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے اپنے دورۂ پاکستان کے دوران اہم ملاقاتیں اور میڈیا بریفنگز کیں۔ انہوں نے ایک بڑے اعلان میں کہا کہ ایران پاکستان کو اس کے مسائل کے حل میں مدد کے لیے ‘بلینک چیک’ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق، علی لاریجانی نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی صحافی نے ان سے پوچھا کہ ایران پاکستان اور بھارت، اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن کے لیے کیا کرنے کو تیار ہے۔ لاریجانی نے جواب میں کہا کہ پاکستان ایرانی عوام کے لیے نہایت عزیز ہے اور ایران پاکستان کی مدد کے لیے ‘بلینک چیک’ دینے کے لیے تیار ہے، جو پاکستان جب چاہے اور جیسے چاہے استعمال کر سکتا ہے۔

یہ اعلان ایران کی طرف سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں