سنیل گواسکر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے مکمل جائزے کا مطالبہ کر دیا

سنیل گواسکر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی ناکامیوں کے بعد مکمل جائزے کا مطالبہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کے معروف کرکٹر اور تجزیہ کار سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے مکمل جائزے کی ضرورت ہے۔

سنیل گواسکر نے بھارتی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی خوبیوں اور خامیوں کا غیر جانبدارانہ جائزہ لینا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق کوچز کو شامل کر کے بھارتی ٹیم کے آئندہ پانچ سال کا لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

گواسکر نے کہا کہ گوتم گمبھیر صرف ایک کوچ ہیں اور ٹیم کی کارکردگی کا دارومدار کھلاڑیوں پر ہوتا ہے، اس لیے ناقص کارکردگی کا الزام صرف کوچ پر نہیں ڈالا جا سکتا۔

گزشتہ روز دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 408 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی، جو بھارتی ٹیم کی گزشتہ ایک سال میں 7 ٹیسٹ میچز میں سے پانچویں شکست ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں