الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیسز کی سماعت مقرر کی

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کے کیسز کی سماعت کے لیے تاریخیں مقرر کر دیں، اہم سیاسی شخصیات شامل۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق اہم سیاسی شخصیات کے خلاف دائر مقدمات کی سماعت کے لیے تاریخیں مقرر کر دی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق، سابق وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری اور خذیفہ رحمان کے خلاف کیسز کی سماعت کے لیے 2 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، جہاں ان سے وضاحت اور دلائل طلب کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کا کیس بھی سماعت کے لیے 4 دسمبر کو مقرر کیا گیا ہے، جس میں ان کے دورہ جات، جلسوں اور حکومتی وسائل کے استعمال سے متعلق شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیسز کو تیزی سے نمٹایا جائے گا تاکہ انتخابی عمل شفاف اور منصفانہ طور پر آگے بڑھ سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں