سندھ پولیس کے نئے آئی جی کے انتخاب کے لیے دوڑ تیز

سندھ پولیس میں نئے آئی جی کے انتخاب کے لیے دوڑ شروع، جاوید عالم اوڈھو مضبوط امیدوار۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ پولیس کے نئے آئی جی کے انتخاب کے لیے افسران میں دلچسپی بڑھ گئی ہے، کیونکہ موجودہ آئی جی غلام نبی میمن 30 دسمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔

آئی جی کے عہدے کے لیے رفعت مختار، امیر شیخ، عبدالخالق شیخ، آزاد خان اور جاوید عالم اوڈھو امیدوار ہیں۔ ان میں جاوید عالم اوڈھو گریڈ 22 کے افسر ہیں اور مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔

اگر جاوید عالم اوڈھو نئے آئی جی مقرر ہوئے تو کراچی پولیس چیف کی سیٹ خالی ہو جائے گی، جس کے لیے شرجیل کھرل اور اقبال دار میں سخت مقابلہ ہو سکتا ہے۔

سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق نئے آئی جی اور کراچی پولیس چیف کے فیصلے چند ہفتوں میں متوقع ہیں، جس کے بعد پولیس کی قیادت میں تبدیلی کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں