نسیم شاہ نے مداح کی سیلفی کی فرمائش پر کہا، ‘ابو بہت ڈانٹیں گے’، جس نے سب کو ہنسا دیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حال ہی میں سہ ملکی سیریز کے دوران نسیم شاہ نے مداحوں کے درمیان دلچسپ لمحہ پیدا کیا۔ پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ ایک میچ کے بعد شائقین سے بات چیت کے لیے میدان کے قریب پہنچے تو مداح ان کی تصاویر لینے لگے۔
ایک مداح لڑکی نے ان سے سیلفی کی درخواست کی، جس پر نسیم شاہ نے معصومانہ انداز میں جواب دیا، ‘یار گھر سے ڈانٹ پڑے گی، میرے ابو بہت ڈانٹتے ہیں’۔ ان کے اس جواب نے وہاں موجود سب کو ہنسا دیا۔
پاکستان میں کرکٹ شائقین اپنے قومی ہیروز کے ساتھ سیلفی بنانے کو باعث اعزاز سمجھتے ہیں اور یہ واقعہ ان کے لیے یادگار لمحہ بن گیا۔















