فرانسیسی شہری نے لیپ ٹاپ بیٹریوں کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کا نظام بنایا، جو توانائی کی خود کفالت کی مثال ہے۔
پیرس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فرانسیسی شہری نے لیپ ٹاپ بیٹریوں سے بجلی پیدا کرنے کا نیا نظام قائم کر لیا ہے جو بجلی کے بھاری بلوں اور لوڈشیڈنگ سے نجات دینے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ شہری آٹھ سال سے اپنے گھر میں لیپ ٹاپ بیٹریوں کی مدد سے بجلی پیدا کر رہا ہے۔
گلوبکس نامی شہری نے ایک ہزار استعمال شدہ لیپ ٹاپ کی بیٹریاں اکٹھی کرکے ان کے اندرونی سیلز کو نکالا اور انہیں ایک خاص ریک سسٹم میں ترتیب دیا تاکہ مستحکم بیٹری پیک بن سکیں۔ اس نے سولر پینلز بھی نصب کیے ہیں اور بیٹری بینک کو آگ یا شارٹ سرکٹ کے خطرے سے بچانے کے لیے تقریباً 50 میٹر دور الگ شیڈ میں رکھا ہے۔
یہ نظام گزشتہ آٹھ سال سے بغیر کسی بیٹری سیل کی ناکامی کے چل رہا ہے اور اسے سولر سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے بعد 56 کلو واٹ تک پہنچا دیا گیا ہے۔ یہ پروجیکٹ توانائی کی خود کفالت کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک ویسٹ کی ری سائیکلنگ کی بہترین مثال ہے۔






