رائزنگ سٹارز ایشیا کپ سیمی فائنل میں بنگلا دیش اے نے بھارت کو 195 رنز کا ہدف دیا۔
دوحہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دوحہ میں رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلا دیش اے نے بھارت کو جیت کے لئے 195 رنز کا ہدف دے دیا۔
بنگلا دیش کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔ حبیب الرحمان 65 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بلے باز رہے جبکہ ایس ایم مہروب نے 48 رنز بنائے۔
دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز کا مقابلہ سری لنکا کی ٹیم سے ہوگا جو رات ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔













