کراچی ٹریفک پولیس کا کمال، چوری شدہ کار کے مالک کو 10 ہزار روپے کا ای چالان موصول

کراچی میں دوسرے صوبوں کی گاڑیوں کے ای چالان کا مسئلہ، چوری شدہ کار کے مالک کو 10 ہزار روپے کا جرمانہ موصول۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں دوسرے صوبوں کی گاڑیوں کے ای چالان ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس میں چوری شدہ کار کے مالک کو 10 ہزار روپے کا ای چالان موصول ہوا۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ خلاف ورزی کراچی کی نہیں بلکہ کوئٹہ سے رجسٹرڈ گاڑی نے کی تھی۔ کراچی کی کار نمبر اے اے آر 540 چوری شدہ قرار دی گئی جبکہ اسی نمبر کی گاڑی کوئٹہ میں رجسٹرڈ ہے، جس نے حب روڈ پر خلاف ورزی کی۔

سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر کوئٹہ کی گاڑی کا ای چالان کراچی کے مالک کو بھیج دیا گیا۔ دونوں گاڑیوں کا میک اور ماڈل بھی مختلف ہیں۔

پولیس کے مطابق بلوچستان میں گاڑیوں کی رجسٹریشن آن لائن نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے ایسی گاڑیاں کراچی پولیس کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں