نیتن یاہو نے فلسطینی ریاست کی مخالفت جاری رکھنے کا اعلان کیا اور حماس کو غیر مسلح کرنے کا عزم دہرایا۔
یروشلم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کی مخالفت جاری رہے گی۔ کابینہ اجلاس میں نیتن یاہو نے دائیں بازو کے وزرا کو یقین دلایا کہ بیرونی اور اندرونی دباؤ کے باوجود ان کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔
اجلاس کے دوران، اسرائیلی انتہاپسند وزرا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت پر تحفظات کا اظہار کیا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ چاہے حالات آسان ہوں یا مشکل، حماس کو غیر مسلح کرنے کا ارادہ برقرار رہے گا۔
دوسری جانب، سلامتی کونسل میں آج غزہ منصوبے کی حمایت میں امریکا اور مسلم ممالک کی قرارداد پر ووٹنگ ہوگی۔















