ایران نے امارات کے قریب آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا

ایران نے امارات کے ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا، جو سنگاپور کے لیے پیٹروکیمیکل لے جا رہا تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے۔ اس ٹینکر کو سنگاپور کے لیے پیٹروکیمیکل لے جانے کے دوران روکا گیا۔

پاسداران انقلاب کے مطابق معائنے سے معلوم ہوا کہ جہاز غیر مجاز کارگو لے کر جا رہا تھا، تاہم کارگو کی نوعیت یا مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق یہ مارشل آئی لینڈز کے جھنڈے والا ٹینکر تھا، جو عجمان سے سنگاپور جا رہا تھا۔ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق سفر کے دوران ٹینکر نے اچانک ایران کی جانب رخ موڑ لیا۔

جہاز کے یونانی مالکان کی طرف سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے اور یہ بھی واضح نہیں کہ ٹینکر پر کتنے افراد سوار تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں