چینی کمپنی کا انسانی خصوصیات سےحامل روبوٹ متعارف

چینی کمپنی ایکس پینگ نے انسانی خصوصیات کا حامل نیا روبوٹ متعارف کرایا جس سے فیزیکل اے آئی میں انقلاب کی توقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چینی کمپنی ایکس پینگ نے اپنے نئے ہیومینائیڈ روبوٹ ‘آئرن’ کا دوسرا ورژن متعارف کرا کر فیزیکل اے آئی کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ یہ روبوٹ انسانی انداز میں چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں انسانی ساخت جیسی ریڑھ کی ہڈی، بائیونک مسلز، مصنوعی نرم جلد اور خودکار فیصلے کرنے کی ٹورنگ اے آئی چپس شامل ہیں۔

ایکس پینگ کے مطابق آئرن روبوٹ کی بڑے پیمانے پر پیداوار اگلے سال شروع کی جائے گی اور اسے سروس انڈسٹریز جیسے ریسیپشن، شوروم اسسٹنس اور عام سہولتی کاموں میں استعمال کیا جائے گا۔ کمپنی نے مزید بتایا کہ یہ منصوبے برقی گاڑیوں کے علاوہ مصنوعی ذہانت، خودکار ڈرائیونگ اور ایوی ایشن کے شعبوں میں بھی انقلاب کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

کمپنی نے 3 اور بڑی ٹیکنالوجیز بھی متعارف کرائی ہیں جن میں ایکس پینگ وی ایل اے 2.0، روبوٹیکسی، اور 2 فلائنگ سسٹمز شامل ہیں۔ کمپنی کے چیئرمین ہی شیاؤ پینگ نے کہا کہ ان کی نئی شناخت فزیکل اے آئی کی دنیا میں موبیلٹی ایکسپلورر اور عالمی ایمباڈڈ انٹیلیجنس کمپنی کے طور پر ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں