شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئ تک بند

موٹروے ایم ون کو شدید دھند کے باعث پشاور سے رشکئ تک بند کر دیا گیا، موٹروے پولیس نے حفاظت کے لیے اقدامات تجویز کیے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے شدید دھند اور حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے موٹروے ایم ون کو پشاور سے رشکئ تک بند کر دیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس نے ہدایت دی ہے کہ دھند کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں، اس کے علاوہ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں