صدر مملکت اور تاجک وزیر دفاع کی ملاقات میں دفاعی و اقتصادی امور پر گفتگو

صدر آصف علی زرداری اور تاجک وزیر دفاع کی ملاقات میں معاشی و دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابر زادہ امام علی عبدالرحیم نے صدر آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف طاہر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ معاشی و دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی اور دفاعی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارت میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں اور پاکستان تاجکستان کیلئے سمندر تک رسائی کا راستہ فراہم کر سکتا ہے۔ کاسا 1000 منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے بھی پاکستان پُرعزم ہے۔

صدر مملکت نے خطے میں امن، استحکام اور باہمی رابطوں کے فروغ میں دونوں ممالک کے کلیدی کردار پر زور دیا۔ اس موقع پر سینیٹر شیری رحمٰن اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں