غزہ کی 11بہادر لڑکیوں نے انٹرمیڈیٹ میں 99 فیصد نمبر لے کر امتحان پاس کر لیا

غزہ کی 11 لڑکیوں نے انٹرمیڈیٹ میں 99 فیصد نمبر لے کر ٹاپ کیا، جنگی حالات کے باوجود تعلیم کا عزم برقرار۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) غزہ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، جہاں 11 فلسطینی لڑکیوں نے 99 فیصد نمبر حاصل کر کے ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

مسلسل جنگ، بمباری اور مشکلات کے باوجود غزہ کے نوجوان تعلیم کے حصول کے لیے پرعزم ہیں اور مشکل حالات نے ان کے جذبے کو کمزور نہیں کیا۔

نتائج کے اعلان کے بعد غزہ کے متاثرہ علاقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کامیاب طالبات کے خاندانوں نے تباہ حال ماحول کے باوجود جشن منایا اور اپنی بچیوں کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا۔

انٹرمیڈیٹ میں کامیاب ہونے والے کئی طلبہ اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہو چکے ہیں، تاہم ان کے ساتھیوں نے ثابت کیا کہ تعلیم کی جدوجہد جاری رہے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں