ایران میں پانی کی قلت کی شدت، تہران خالی کرنے کا عندیہ دیا گیا۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پانی کی شدید قلت کے باعث تہران شہر خالی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تہران میں پانی کا بحران بڑھتا جا رہا ہے اور اگر بارش نہ ہوئی تو شہر کو خالی کرنا پڑ سکتا ہے۔ نومبر کے آخر یا دسمبر کے شروع میں تہران میں پانی کی راشننگ شروع ہو گی اور اگر بارش نہ ہوئی تو شہر کو خالی کرنا ناگزیر ہو جائے گا۔
ایرانی حکام نے بتایا کہ تہران کے مرکزی ذخائر میں صرف دو ہفتوں کا پانی باقی ہے اور ملک بھر میں بارش میں 40 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ ایران کے کئی صوبے 50 سے 80 فیصد پانی کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارش اور برفباری کی امید عام طور پر سردیوں میں ہوتی ہے جس سے صورتحال بہتر ہو سکتی ہے، مگر فی الحال ایران شدید خشک سالی کا شکار ہے۔













