اسرائیل کا ترکی کو غزہ میں فوجی مداخلت پر سخت انتباہ

اسرائیل نے ترک فوج کی غزہ میں کسی بھی ممکنہ تعیناتی کو مسترد کر دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
[تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز)] اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی ترجمان شوش بیڈروسیئن نے واضح کیا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کی صورت میں ترک فوجی دستوں کو شامل کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی زمین پر کسی ترک فوجی کا پاؤں نہیں لگے گا۔

تل ابیب نے اس مؤقف سے امریکا کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ اسرائیل کسی بھی حالت میں غزہ میں ترک فوج کی موجودگی کو قبول نہیں کرے گا۔ اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈیون سار نے کہا کہ ترکی اسرائیل کے خلاف جارحانہ مؤقف اپناتا رہا ہے، لہذا ترک فوج کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسرائیل نے امریکی منصوبے کے تحت غزہ میں بین الاقوامی امن فورس کی تجویز پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے ہنگری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو ممالک غزہ میں اپنی افواج بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں، انہیں اسرائیل کے ساتھ منصفانہ رویہ اپنانا چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں