بابا وانگا کی 2026 کے لیے پیشگوئیاں قدرتی آفات، عالمی تنازعات اور مصنوعی ذہانت کی ترقی پر مبنی ہیں۔
صوفیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلغاریہ کی نابینا پیش گو بابا وانگا نے 2026 کے لیے متعدد چونکا دینے والی پیش گوئیاں کی ہیں جن میں قدرتی آفات، عالمی تنازعات اور مصنوعی ذہانت کی ترقی شامل ہے۔ بابا وانگا کی پیشگوئیوں کے مطابق 2026 میں زلزلے، آتش فشاں پھٹنا اور شدید موسمیاتی تبدیلیاں زمین کے سات سے آٹھ فیصد رقبے کو متاثر کر سکتی ہیں۔
بابا وانگا نے عالمی طاقتوں کے درمیان تنازعات کی بھی پیش گوئی کی ہے، خاص طور پر چین، روس اور امریکہ کے مابین کشیدگی کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ممکنہ طور پر چین کے تائیوان پر قبضے کی کوشش اور روس و امریکہ کے درمیان براہ راست تصادم کی بھی پیش گوئی کی ہے۔
بابا وانگا نے مصنوعی ذہانت میں ترقی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2026 میں اے آئی ٹیکنالوجی انسانی زندگی کے کئی پہلوؤں پر اثر ڈال سکتی ہے اور کچھ شعبوں میں انسانی کنٹرول سے باہر جا سکتی ہے۔
انسانوں کا دوسری تہذیب یا خلائی مخلوق سے پہلی بار رابطہ ہونے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے، جس میں ایک بڑے خلائی جہاز کے زمین کے قریب آنے کی بات بھی شامل ہے۔
بابا وانگا نے عالمی معیشت کے لیے 2026 کو مشکل سال قرار دیا ہے، جس میں مالیاتی بحران، بے روزگاری اور کاروباری مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ان کی پیش گوئیاں آج بھی عالمی سطح پر دلچسپی کا محور ہیں، چاہے یہ حقیقی ہوں یا مبالغہ آرائی پر مبنی، لیکن ان کا اثر آج بھی موجود ہے۔














