بھارتی صدر کی رافیل طیارے میں پرواز کے بعد شیوانگی سنگھ کی گرفتاری کی افواہیں ختم ہوگئیں، وہ پاکستان کی حراست میں نہیں ہیں۔

[امبالہ]: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کی خاتون صدر دروپدی مرمو نے بدھ کے روز ہریانہ کے امبالہ ایئر بیس سے رافیل طیارے میں پرواز کی، جس کے بعد بھارتی خاتون پائلٹ شیوانگی سنگھ کی گرفتاری کی افواہیں دم توڑ گئیں۔ پرواز کے دوران سامنے آنے والی تصویر میں صدر مرمو کے ساتھ شیوانگی سنگھ کو دیکھا گیا۔
شیوانگی سنگھ کے بارے میں پاکستانی سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ انہیں مئی میں بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کے دوران گرفتار کر لیا گیا تھا۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے پہلے ہی ایک پریس بریفنگ میں واضح کیا تھا کہ پاکستان کی تحویل میں کوئی بھارتی پائلٹ نہیں ہے۔
تصویر کے بعد یہ افواہیں ختم ہوگئیں کہ شیوانگی سنگھ پاکستان کی حراست میں ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے گولڈن ایروز اسکواڈرن کی واحد خاتون رافیل پائلٹ شیوانگی سنگھ کی موجودگی نے یہ ثابت کر دیا۔












