ویتنام میں شدید بارشوں سے 3 سیاحتی شہر زیر آب، ہزاروں افراد متاثر

ویتنام میں شدید بارشوں نے 3 سیاحتی شہروں کو زیر آب کر دیا اور ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں، حکومت نے ہنگامی حالت نافذ کر دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ہنوئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ویتنام میں ریکارڈ بارشوں کے نتیجے میں شدید تباہی پھیلی ہے، جہاں 1 لاکھ 16 ہزار گھروں کو پانی نے گھیر لیا جبکہ ویتنام کے 3 بڑے سیاحتی شہر زیر آب آگئے۔

سیلاب کی صورت حال کے باعث کئی حادثات پیش آئے جن میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے اور درجنوں لاپتہ ہیں۔ سڑکوں پر سیلابی پانی پھیل گیا ہے، گاڑیاں اور مکانات کیچڑ میں دب چکے ہیں، اور دریاؤں میں طغیانی کے سبب ملک کے کئی علاقوں کی زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔

مختلف شہروں میں بجلی کا نظام معطل ہو گیا ہے اور دیگر علاقوں سے زمینی رابطے منقطع ہوگئے ہیں۔ بارشوں کے باعث 12 ہزار ایکڑ سے زائد فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔ حکومت نے ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے اور ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مشغول ہیں جبکہ اقوامِ متحدہ نے بھی ویتنام میں امدادی کارروائیوں میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں