سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کی دسویں کوشش، اسلام آباد میں ایک بار پھر آمد

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بانی چیئرمین سے دسویں بار ملاقات کی کوشش میں اسلام آباد پہنچے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے دسویں بار اسلام آباد پہنچ گئے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے معاون خصوصی برائے اطلاعات نے بتایا کہ سہیل آفریدی جمعرات کو بانی چیئرمین سے ملاقات کی کوشش کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اب تک نو بار ملاقات کی کوشش کی ہے لیکن اجازت نہیں ملی۔ آج وہ دسویں بار یہ کوشش کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے تمام حکومتی اراکین اسمبلی کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں