پنجاب میں چینی کی قیمت میں 17 روپے تک کی کمی

پنجاب میں گنے کی کرشنگ مکمل ہونے کے بعد چینی کی قیمت میں 17 روپے تک کمی ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں 54 لاکھ 9 ہزار 889 ٹن گنے کی کرشنگ مکمل ہونے پر چینی کی ایکس مل قیمت میں 15 سے 17 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔

پنجاب میں کرشنگ کے نتیجے میں 4 لاکھ 30 ہزار 778 میٹرک ٹن چینی کی پیداوار ہوئی جس کے باعث قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ کین کمشنر پنجاب امجد حفیظ کے مطابق پنجاب میں اس وقت 5 لاکھ 42 ہزار 900 میٹرک ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں۔

مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے اور آئندہ دنوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔ پنجاب میں شوگر ملیں کسانوں کو 375 سے 480 روپے فی 40 کلو گرام گنے کی قیمت ادا کر رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں