کسی کو گورنر راج کی جرات نہیں، پی ٹی آئی امن کی خواہاں ہے، اسد قیصر

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ گورنر راج کی جرات کسی میں نہیں، پی ٹی آئی امن کی خواہاں ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کسی میں گورنر راج لگانے کی جرات نہیں، کیونکہ اس سے صوبہ نہیں چل سکے گا۔ اسد قیصر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں مطالبہ کیا کہ پیپلز پارٹی گورنر راج پر اپنا مؤقف واضح کرے۔ انہوں نے کہا کہ احمد کریم کنڈی کا بیان پارٹی پالیسی ہے یا نہیں، یہ بتایا جائے۔ پی ٹی آئی امن چاہتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف تمام وسائل استعمال کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی میں لوکل کمیونٹی کو شامل کیا جائے اور صوبائی حکومت و دیگر سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلا جائے۔ وفاقی حکومت کو قومی جرگوں کو اہمیت دینی چاہیے جن میں سیاسی جماعتیں بھی شامل ہیں۔

سابق سپیکر نے مزید کہا کہ ان کے جلسوں کی تقاریر آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر کی گئیں اور جدوجہد جاری رکھیں گے۔ قانون میں جتنی گنجائش ہے، اتنی بات کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں