سیف گیمز 2027 کی منظوری، 6 ہزار سے زائد ایتھلیٹس کی شرکت متوقع

سیف گیمز 2027 کی تیاریوں میں تیزی لائی جا رہی ہے، 6 ہزار ایتھلیٹس کی شرکت متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سیف گیمز 2027 کی منظوری، 6 ہزار سے زائد ایتھلیٹس کی شرکت متوقع

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) جنوبی ایشیا اولمپک کونسل کے تعاون سے سیف گیمز 2027 کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ مقابلے 4 سے 11 اپریل تک ہوں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں سیف گیمز کی تیاریوں پر غور کیا گیا۔ وزیر اعظم کے مشیر طارق باجوہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

سیف گیمز میں 28 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، جن میں 6 ہزار سے زائد ایتھلیٹس اور آفیشلز شریک ہوں گے۔ یہ مقابلے اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں منعقد ہوں گے۔

نائب وزیر اعظم نے باہمی رابطہ برقرار رکھنے، وینیوز کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ انتظامی معیار کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ قومی کوآرڈینیٹر اور مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کا ہر ماہ اجلاس بلانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں