لیونل میسی کی ریٹائرمنٹ پر نمبر 10 شرٹ ریٹائر نہ کی جا سکی، فیفا قوانین بڑی رکاوٹ

فیفا قوانین کے باعث ارجنٹینا میسی کی نمبر 10 شرٹ مستقل طور پر ریٹائر نہیں کرسکا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لیونل میسی کی ریٹائرمنٹ پر نمبر 10 شرٹ ریٹائر نہ کی جا سکی، فیفا قوانین بڑی رکاوٹ

بیونس آئرس: (رائیٹ ناؤنیوز) ارجنٹینا کے لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ ان کی مشہور نمبر 10 شرٹ کو مستقل طور پر ریٹائر نہیں کیا جاسکے گا۔

ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر کلاڈیو تاپیا نے 2024 میں کہا تھا کہ میسی کی ریٹائرمنٹ کے بعد نمبر 10 کو ریٹائر کردیا جائے گا۔ تاہم فیفا قوانین اس راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

فیفا قوانین کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں کھلاڑیوں کو صرف 1 سے 26 تک کے شرٹ نمبرز دیے جاسکتے ہیں۔ اس لیے بڑے ایونٹس میں نمبر 10 کو خالی رکھنا ممکن نہیں۔

ارجنٹینا نے ماضی میں بھی ڈیاگو میراڈونا کی شرٹ ریٹائر کرنے کی کوشش کی تھی۔ 2002 ورلڈ کپ سے قبل فیفا نے اجازت نہیں دی تھی اور ایریل اورٹیگا نے نمبر پہنا تھا۔

واضح رہے کہ میسی کی میراث اور ارجنٹینا کی فٹبال پر ان کا اثر آنے والی نسلوں تک برقرار رہے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں