اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا ختم، پولیس کا واٹر کینن استعمال

اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کا دھرنا ختم، پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا، مذاکرات ناکام رہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب پی ٹی آئی کے دھرنے کو ختم کر دیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا جبکہ کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ پولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور بانی عمران خان کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر مظاہرین نے فیکٹری ناکے پر دھرنا دیا تھا۔ پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے پر روکا، علیمہ خان نے کارکنان کو پرسکون رہنے کی ہدایت کی۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ پولیس سے کوئی لڑائی نہیں، ہماری خواتین بھی ساتھ ہیں، پولیس والے ہمارے بھائی ہیں اور وہ بھی پریشان ہیں۔ ملاقات کی اجازت عرصے سے نہیں دی جا رہی، ہماری بہن نے گزشتہ ملاقات پر کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی تھی۔

عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر علیمہ خان اور کارکنان نے دھرنا دیا لیکن پولیس کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے۔ پولیس نے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی 14 گاڑیاں قبضے میں لے لی تھیں، دھرنا قیادت نے گاڑیاں واپس کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں، ملاقات قانونی بنیادوں پر بند کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں