چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پنجاب پراسیکیوشن کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے دیگر صوبوں کو رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دی۔
لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب چودھری عرفان صادق تارڑ سے ملاقات کی۔ انہوں نے پنجاب پراسیکیوشن کے طریقۂ کار کو تسلی بخش قرار دیا اور دیگر صوبوں کو بھی رہنمائی حاصل کرنے کی ہدایت کی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ پنجاب پراسیکیوشن کے پراسیکیوٹرز انتہائی قابل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ اُنہوں نے محکمہ کی مجموعی کارکردگی کو قابلِ اطمینان قرار دیا۔
چیف جسٹس نے دیگر صوبوں کو پنجاب پراسیکیوشن کے تجربات اور مؤثر نظام سے استفادہ کرنے کی تجویز دی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس سے دیگر صوبے اپنی سروسز کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
پنجاب پراسیکیوشن کے مطابق محکمہ نے جدید اصلاحات اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے نظام کو مؤثر بنایا ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل نے اس داد کو پورے محکمہ کے لیے اعزاز قرار دیا۔
یاد رہے کہ پنجاب پراسیکیوشن نے قانون کی حکمرانی اور انصاف کی مؤثر فراہمی کے لیے مختلف اقدامات اپنائے ہیں۔ یہ محکمہ جدید اور معیاری سروسز کی فراہمی کے لیے اصلاحات جاری رکھے گا۔












