جماعت اسلامی کی تحریک عام لوگوں کی آواز بن چکی ہے، امیر جماعت اسلامی

حافظ نعیم الرحمان نے جماعت اسلامی کی تحریک کو عام لوگوں کی آواز قرار دیا اور ملک گیر ہڑتال کی کامیابی کو سراہا۔ انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے عوامی مشکلات کا ذکر کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جماعت اسلامی کی تحریک عام شہریوں کی آواز، ملک گیر ہڑتال کامیاب

مینگورہ: (رائیٹ ناؤنیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے جلسے میں کہا کہ جماعت اسلامی کی تحریک عام لوگوں کی آواز بن چکی ہے۔ ملک بھر میں تحریک تیزی سے بڑھ رہی ہے اور نوجوانوں کی تاریخی جدوجہد جاری ہے۔

انہوں نے ملک گیر ہڑتال کی کامیابی پر کارکنوں کو مبارکباد دی اور بتایا کہ کراچی سے شروع ہونے والی ہڑتال نے اندرون سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور مالاکنڈ ڈویژن میں کاروبار کو مکمل بند کر دیا تھا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، دو وقت کی روٹی اور سفر مشکل ہو گیا ہے، بجلی کے بھاری بلوں نے عوام کو پریشان کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول پر لیوی لگا کر قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں، جس سے اشیائے ضروریہ مہنگی ہو چکی ہیں۔ ہر موٹرسائیکل سوار 35 فیصد ٹیکس دیتا ہے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے آئی پی پیز کے خلاف دھرنا دیا تھا جس سے عوام کو ریلیف ملا تھا۔ 1994 سے آئی پی پیز کے ساتھ ناجائز معاہدے ہو رہے ہیں جن کے پیسے اور سود عوام سے لیے جاتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں