جماعت اسلامی کے پٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنے 20 ویں روز بھی جاری ہیں، مینگورہ میں جلسہ عام کی تیاریاں مکمل۔
مینگورہ: (رائیٹ ناؤنیوز) پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے 20 ویں روز بھی جاری ہیں۔ ملک بھر میں جماعت اسلامی کے جلسوں کی کامیابی کا سلسلہ برقرار ہے۔
آج مینگورہ سوات میں جماعت اسلامی کا بڑا جلسہ ہوگا، جس کی تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان عوام سے خطاب کریں گے۔
جلسہ گاہ میں کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد موجود ہے، جبکہ سبز اور سفید پرچموں سے فضا معطر ہوچکی ہے۔
لاہور، پشاور، کراچی اور 15 سے زائد مقامات پر دھرنے جاری ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کامیابی تک دھرنے جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے مطالبات کی منظوری تک دھرنے ختم نہیں ہوں گے۔ حافظ نعیم الرحمان نے مذاکرات کی اہمیت کو بھی تسلیم کیا ہے۔














