پاکستان کی جونیئر ویمن ہاکی ٹیم نے جونیئر ایشیا کپ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو 2-0 سے شکست دی، شارقہ نے دونوں گول اسکور کیے۔
موقی: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کی جونیئر ویمن ہاکی ٹیم نے جونیئر ایشیا کپ 2026 میں ہانگ کانگ کو 2-0 سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا ہے۔
پاکستان کی جیت میں شارقہ نے دونوں گول اسکور کیے اور اہم کردار ادا کیا۔ ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہانگ کانگ کے گول پر مسلسل حملے کیے۔
چین کے شہر موقی میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے ابتداء سے ہی جارحانہ انداز اپنایا، پہلے تین کوارٹرز میں حریف کا دفاع مضبوط رہا۔
پاکستان نے 34ویں منٹ میں پہلا گول کیا، 48ویں منٹ میں دوسرا گول کرتے ہوئے برتری 2-0 کرلی۔ پاکستانی دفاع نے بھی عمدہ کارکردگی دیکھائی۔
واضح رہے کہ جونیئر ایشیا کپ 2026 میں پاکستان نے چیلنجر پول کے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی۔ یہ فتح ٹیم کی مستقبل کی کارکردگی کے لیے حوصلہ افزا ہے۔















