پاکستان کے خارجہ سیکرٹری کی تعیناتی، وزیراعظم ہاؤس میں اہم فیصلے کا مرحلہ شروع

وزیراعظم شہباز شریف کو 18 ستمبر تک نئے خارجہ سیکرٹری کے انتخاب کا اہم فیصلہ کرنا ہوگا، موجودہ سیکرٹری آمنہ بلوچ کی ریٹائرمنٹ کے بعد۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کے خارجہ سیکرٹری کی تعیناتی، وزیراعظم ہاؤس میں اہم فیصلے کا مرحلہ شروع

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کے خارجہ سیکرٹری کی تعیناتی سے متعلق وزیراعظم ہاؤس میں اہم فیصلے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

موجودہ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ 18 ستمبر کو 60 سال کی عمر مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہوں گی، ان کی مدت ملازمت میں توسیع کے امکانات کم ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو 18 ستمبر تک وزارت خارجہ کے گریڈ 22 کے سینئر ترین سفارتکاروں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

رحیم حیات قریشی، عاصم افتخار، رضوان سعید شیخ اور فیصل نیاز ترمذی سمیت سینئر سفارتکاروں کے نام زیر غور ہیں۔ واضح رہے کہ خارجہ سیکرٹری کا انتخاب ملکی خارجہ پالیسی پر براہ راست اثر انداز ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں