پنجاب میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، 466 ارب روپے سے زائد کا نقصان

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں پنجاب کے مالیاتی نظام میں 466 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا، جس سے مالی نقصان ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، 466 ارب روپے سے زائد کا نقصان

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں پنجاب کے مالیاتی نظام میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بے ضابطگیوں کے نتیجے میں 466 ارب 47 کروڑ روپے سے زائد کا مالی نقصان ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 570 ارب 79 کروڑ روپے عبوری کمیٹی اور منظوری کے بغیر تقسیم کیے گئے۔ شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کے 20 ارب 33 کروڑ روپے کے فنڈز پر بھی آڈٹ اعتراضات اٹھائے گئے۔

ہائی وے منصوبے کے لیے قرض معاہدہ حتمی ہونے سے قبل 11.5 ارب روپے جاری کیے گئے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ایک کروڑ 39 لاکھ روپے کی خریداری کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کرکے ٹینڈر سے بچنے کی کوشش کی گئی۔

ملتان اکاؤنٹس آفس میں افسران سے 7.4 کروڑ روپے کی ریکوری کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔ غیرمجاز ایگزیکٹو الاؤنس کی مد میں 54.95 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔

واضح رہے کہ آڈٹ رپورٹ میں کمزور مالیاتی اور اندرونی کنٹرولز کو بے ضابطگیوں کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں