نیتن یاہو کا ایرانی حکومت گرانے کے لیے کام جاری رکھنے کا اعلان

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایرانی حکومت گرانے کی مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پائلٹس ایران میں کارروائی کے لئے تیار ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت گرانے کے لیے کام جاری رکھنے کا اعلان

تل ابیب: (رائیٹ ناؤ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایرانی حکومت گرانے کے لئے کام جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ اسرائیلی ادارے اس مقصد کے لئے سرگرم ہیں۔

نیتن یاہو نے اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ اسرائیلی پائلٹس ایران میں کارروائی کے لئے تیار ہیں۔ ان کا مقصد ایرانی نظام کو ختم کرنا ہے۔

نیتن یاہو نے غزہ سے متعلق دعویٰ کیا کہ اسرائیل غزہ کے 60 فیصد سے زائد علاقے پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل حماس کو غیر مسلح کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ کو مستقبل میں خطرہ بننے سے روکنے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ اسرائیل کے اہم اہداف میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازعہ کی تاریخ پرانی ہے اور حالیہ بیانات نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو بڑھاوا دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں