ڈونلڈٹرمپ کاآبنائے ہرمز کا نام ‘ٹرمپ اسٹریٹ’ رکھنے کاعندیہ

ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کا نام ‘ٹرمپ اسٹریٹ’ رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ایران نے گزرگاہ بند کر رکھی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آبنائے ہرمز کا نام 'ٹرمپ اسٹریٹ' رکھنے کی تجویز؛ ایرانی ردعمل

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ آبنائے ہرمز کا نام ‘ٹرمپ اسٹریٹ’ رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ایران نے جنگ کے باعث آبنائے ہرمز کو بند کر رکھا ہے جبکہ امریکا اس پر کنٹرول کا دعویٰ کرتا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ اگر آبنائے ہرمز امریکا کے کنٹرول میں ہے تو کیا اس کا نام ‘ٹرمپ اسٹریٹ’ نہیں ہونا چاہیے؟ یہ پہلی بار نہیں جب ٹرمپ نے کسی جغرافیائی مقام کا نام تبدیل کرنے کی بات کی ہے۔

اس سے قبل انہوں نے کینیڈا کے ساتھ تجارتی جنگ میں ‘لیک اونٹاریو’ کا نام ‘لیک امریکا’ رکھنے کا حکم دیا جبکہ ‘خلیج میکسیکو’ کو ‘خلیج امریکا’ کا نام دیا تھا۔ دونوں ممالک نے ان تبدیلیوں کو مسترد کر دیا۔

واضح رہے کہ دنیا کی تیل کی مجموعی ترسیل کا پانچواں حصہ آبنائے ہرمز سے ہوتا ہے۔ امریکی فورسز کی حالیہ کارروائیوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے مارچ 2026 میں پہلی بار ‘اسٹریٹ آف ٹرمپ’ کا ذکر کیا تھا۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے آبنائے ہرمز پر امریکی خودمختاری کے دعوے میں شدت پیدا کر دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں