ایران پر امریکی حملے کی تیاری، نئی مہم مختصر ہوگی: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید حملوں کا عندیہ دیتے ہوئے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران پر امریکی حملے کی تیاری، نئی مہم مختصر ہوگی: صدر ٹرمپ

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید حملوں کے اشارے دیتے ہوئے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر ایک اور حملے کی تیاری کر رہے ہیں، اور یہ مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی حکومت وقت کے ساتھ کمزور ہو رہی ہے، اور ایران میں حیرت انگیز نتائج حاصل کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی ہر سرگرمی پر گہری نظر ہے، اور ایرانی عوام جلد اپنی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام حکومت کے جبر کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ ایران میں 65 ہزار مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں، اور ایران مظاہرین کو آنکھوں کے درمیان گولی مارتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں