ایران نے امریکی میزائل حملے کی تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع کیا ہے، حملے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کی ہلال احمر سوسائٹی نے جنوبی صوبے ہرمزگان میں امریکی میزائل حملے کی تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ یہ حملہ سیرک کاؤنٹی کے شہر کوہستک میں ہوا۔
حکام کے مطابق رہائشی عمارت پر حملے کے دوران شادی کی تقریب متاثر ہوئی، جس میں 5 افراد جاں بحق اور 65 زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
ہلال احمر کا کہنا ہے کہ اگر ثابت ہوا کہ وہاں فوجی ہدف نہیں تھا تو یہ حملہ جنگی جرم کے زمرے میں آ سکتا ہے۔
ایران نے آئی سی سی سے شواہد محفوظ کرنے اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی سمجھی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے تعلقات میں ہمیشہ کشیدگی رہی ہے اور اس حملے نے مزید تناؤ پیدا کر دیا ہے۔












