وزیراعظم کے اپنا گھر پروگرام کے تحت 313 ارب روپے کے قرضے منظور

اپنا گھر پروگرام کے تحت 313 ارب روپے کے قرضے منظور، تعمیراتی شعبے اور سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم کے اپنا گھر پروگرام کے تحت 313 ارب روپے کے قرضے منظور

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) وزیراعظم کے اپنا گھر پروگرام کے تحت 313 ارب روپے کے قرضے منظور کیے گئے ہیں۔ صرف گزشتہ دو ماہ میں ہاوٴسنگ فنانسنگ کی منظوریوں میں 117 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق جون 2026ء سے اب تک 53 ہزار 100 سے زائد ہاوٴسنگ درخواستیں منظور کی جا چکی ہیں۔ منظورشدہ قرضوں کی مجموعی مالیت 313 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 45 ارب روپے سے زائد قرضے جاری ہو چکے ہیں۔

ملک میں اس وقت ایک کروڑ 20 لاکھ گھروں کی کمی ہے، جبکہ سالانہ چار لاکھ نئے گھروں کی ضرورت ہے۔ اپنا گھر پروگرام کے تحت فنانسنگ سے تعمیراتی شعبے میں ترقی ہوگی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

یہ پروگرام مقامی اور بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کا باعث بھی بنے گا۔ سیمنٹ اور اسٹیل انڈسٹری کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

واضح رہے کہ اپنا گھر پروگرام کا مقصد ملک میں سستے گھروں کی تعمیر اور رہائش کی کمی کو پورا کرنا ہے۔ یہ اقدام حکومت کی جانب سے عوام کو سہولت فراہم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں