یمن میں نیلی آنکھوں والے بچہ رسام الآنسی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر 3 کروڑ سے زائد صارفین کی توجہ حاصل کی۔
یمن: (رائیٹ ناؤنیوز) یمن میں نیلی آنکھوں والے 12 سالہ بچے رسام الآنسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔ یہ ویڈیو چند روز پہلے پوسٹ ہوئی تھی اور اس نے یمن کے شہریوں کی توجہ اپنی جانب متوجہ کی۔
ویڈیو نے 3 کروڑ سے زائد صارفین کی توجہ حاصل کی جبکہ 7 لاکھ افراد نے پسندیدگی کا اظہار کیا۔ رسام الآنسی سڑکوں پر چیزیں فروخت کرتا ہے اور اس کا تعلق صوبہ ذمار کے آنس ڈویژن سے ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انفلوئنسرز نے رسام الآنسی کی مزید ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ اس کی شہرت کے بعد رسام نے اپنا ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بنایا ہے۔
دو دن میں ایک لاکھ 18 ہزار صارفین نے رسام کا اکاؤنٹ فالو کیا۔ اس شہرت کے بعد مختلف کمپنیوں اور ٹی وی چینلز نے اس سے رابطہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ یمن خانہ جنگی کا شکار ہے اور ایسے واقعات وہاں کے لوگوں کی توجہ کا باعث بنتے ہیں۔












