سمارٹ فونز پر ٹیکسز کی کمی کی تجویز

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے سمارٹ فونز پر ٹیکسز کم کرنے کی سفارش کی، رپورٹ مارچ 2026 میں متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے سمارٹ فونز پر بھاری ٹیکسز کو کم کرنے کی سفارش کی ہے اور وزارت خزانہ و ایف بی آر کو رپورٹ تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔ مارچ 2026 کے وسط تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

کمیٹی نے موبائل فونز پر عائد ہائی ٹیکسز کا جائزہ لیا، جہاں درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس ان کی قیمت کا 60 فیصد ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ مقامی سطح پر تیار 98 فیصد موبائل فونز 5 جی کو سپورٹ نہیں کرتے، جبکہ فروری 2026 میں 5 جی سپیکٹرم لانچ کیا جائے گا۔

چیئرمین کمیٹی سید نوید قمر نے کہا کہ سمارٹ فونز لگژری آئٹم نہیں بلکہ عام استعمال کی چیز ہیں اور ان پر بھاری ٹیکسز عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں۔

رکن کمیٹی شرمیلا فاروقی نے درآمدی سمارٹ فونز پر بھاری ٹیکسز کو زیادتی قرار دیا۔ چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ پچھلے مالی سال میں 82 ارب روپے ٹیکس موبائلز سے جمع کیے گئے۔

دیگر متعلقہ خبریں