سی ایس ایس 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا جبکہ 17 ہزار 351 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس میں کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا۔
مجموعی طور پر 476 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، جن میں 239 مرد اور 237 خواتین شامل ہیں۔
تحریری امتحان میں کل 17 ہزار 351 امیدواروں نے حصہ لیا تھا، جن میں سے بہت کم کامیاب ہو پائے ہیں۔
کامیاب امیدواروں کے لیے میڈیکل، سائیکولوجیکل ٹیسٹ اور وائیوا وائس کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سی ایس ایس امتحان پاکستان کے اعلیٰ سرکاری عہدوں کے لیے امیدواروں کے انتخاب کا اہم ذریعہ ہے۔












