نئی تحقیق کے مطابق والدین کی طویل عمر کے حامل خاندانوں میں بچوں میں امراض قلب اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ کم ہوتا ہے، مگر کینسر کا خطرہ زیادہ متاثر نہیں ہوتا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ والدین کی طویل عمر بچوں کی صحت پر مثبت اثر ڈالتی ہے۔ خاص طور پر وہ والدین جن کی عمر 100 سال یا اس سے زائد ہوتی ہے، ان کے بچے زیادہ صحت مند رہتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق جن خاندانوں میں والدین طویل عمر پاتے ہیں، ان کے بچوں میں درمیانی عمر میں موت کا خطرہ 43 فیصد کم ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں، امراض قلب کا خطرہ 33 فیصد اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ 32 فیصد تک کم ہوتا ہے۔
جاما نیٹ ورک میں شائع اس تحقیق میں 4030 افراد کا ڈیٹا شامل کیا گیا تھا۔ 2319 افراد کے والدین کی عمر 100 سال یا اس سے زائد تھی، جبکہ باقی افراد کے والدین کی عمر اتنی طویل نہیں تھی۔
تحقیق کا مقصد یہ جاننا تھا کہ کیا طویل العمری موروثی طور پر منتقل ہوتی ہے یا نہیں۔ نتیجہ یہ نکلا کہ والدین کی طویل عمر کا مطلب بچوں کی طویل زندگی نہیں ہوتا، مگر خاندانی عادات اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
یاد رہے کہ والدین کی طویل عمر کے باوجود بچوں میں کینسر کا خطرہ خاص کم نہیں ہوتا، جبکہ فالج کا خطرہ کچھ حد تک کم ہوتا ہے۔















