پمز سانحے کی ویڈیو غائب، سینیٹ کمیٹی کا اجلاس میں انکشاف

پمز اسپتال میں 14 نومولود بچوں کی اموات کی ویڈیو غائب ہونے کا انکشاف۔ سینیٹ کمیٹی نے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پر کرپشن کے الزامات بھی زیر بحث آئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پمز سانحے کی ویڈیو غائب، سینیٹ کمیٹی کا اجلاس میں انکشاف

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں سینیٹر ناصر بٹ نے کہا ہے کہ پمز واقعے کی اصل ویڈیو غائب کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ویڈیو قابل قبول نہیں ہے اور مکمل فوٹیج دکھائی جائے۔

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں 14 نومولود بچوں کی اموات پر سینیٹ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر عامر ولی الدین چشتی کی زیرِ صدارت ہوا۔ وفاقی وزیر صحت، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز اور کمیٹی ارکان نے شرکت کی۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ 14 بچوں کی اموات نے دل دہلا دیا ہے۔ اجلاس میں پمز حادثے کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی جائے۔ ارکان نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام پر زور دیا۔

واضح رہے کہ پمز اسپتال میں نرسز ہاسٹل میں پہلے بھی آگ لگ چکی ہے۔ سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پر کرپشن کے الزامات بھی ہیں۔ مسرور احسن نے کہا کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو مزید حادثات ہوسکتے ہیں۔

پمز انتظامیہ نے بتایا کہ آگ لگنے کے بعد نرسری میں داخل ہونا مشکل ہوگیا تھا۔ وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی نے 48 گھنٹے میں ابتدائی رپورٹ پیش کی تھی اور تحقیقات آزادانہ طور پر کی گئیں۔

دیگر متعلقہ خبریں