پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران معطل، ڈاکٹر سلمان کی تعیناتی

ڈاکٹر عمران سکندر کی معطلی کے بعد ڈاکٹر سلمان کو پمز اسپتال کا نیا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران معطل، ڈاکٹر سلمان کی تعیناتی

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پمز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رانا عمران سکندر کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر رانا عمران سکندر کو 4 ماہ کے لیے معطل کیا گیا ہے، جب کہ این آئی ایچ کے ڈاکٹر محمد سلمان کو 3 سال کے لیے پمز کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سلمان این آئی ایچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی رہیں گے۔ وزیر اعظم آفس نے سکیورٹی پر مامور کمپنی اور عہدیداران کے خلاف کارروائی کی منظوری بھی دے دی ہے۔

ڈاکٹر الطاف حسین کو 3 ماہ کے لیے پمز اسپتال کا جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ پمز اسپتال کے دیگر شعبوں سے متعلق بھی انتظامی نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پمز سانحے پر اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افراد کو فوری معطل کر کے کارروائی کرنے کی منظوری دی تھی۔ معطل افراد میں سکیورٹی کمپنی اور عہدیداران بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ معطل ہونے والوں میں جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز ڈاکٹر مطاہر شاہ اور ڈاکٹر اویس علی شاہ بھی شامل تھے۔ وزیراعظم نے اس معاملے پر پہلے بھی سیکرٹری کو ہدایات جاری کی تھیں۔

دیگر متعلقہ خبریں