پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئی، عباس آفریدی قیادت کریں گے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ ٹیم کی قیادت عباس آفریدی کر رہے ہیں اور اسکواڈ مکمل طور پر تیار ہے۔
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک ِٹن وانگ روڈ ریکری ایشن گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم گروپ سی میں شامل ہے اور اس کے میچز 7 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کے اسکواڈ میں عباس آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز شامل ہیں جبکہ رضا کچلو ٹیم مینجر کے فرائض انجام دیں گے۔











