کراچی میں ایم کیو ایم کا راج ختم، ترقیاتی کاموں کا نیا دور شروع

کراچی میں ایم کیو ایم کا راج ختم، مرتضیٰ وہاب کا اعلان؛ پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے وژن کے تحت ترقیاتی کاموں کا آغاز کر رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں ایم کیو ایم کا راج ختم، ترقیاتی کاموں کا نیا دور شروع

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورنگی میں ایم کیو ایم کا راج تھا، اب کام کا وقت شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماموں اور مرغا بننے کا وقت ختم ہو گیا ہے، اب ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں گے۔

صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے میئر کراچی کے ساتھ کورنگی نمبر 5 فلائی اوور کا افتتاح کیا۔ تقریب میں چیئرمین کورنگی ٹاؤن نعیم شیخ اور پیپلز پارٹی کے عہدیداران نے شرکت کی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کورنگی میں ہزاروں روڈز بنائے ہیں، جس میں کورنگی کازوے اور فلائی اوور شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے لیے ترقیاتی کام جاری رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کورنگی اور لانڈھی میں 2 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ آٹزم سینٹر بنانے کا عزم بھی ظاہر کیا۔ پیپلز پارٹی کی قیادت میں ترقیاتی کام جاری رہیں گے۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت میں سندھ حکومت نے عوامی خدمت کے وژن کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں۔ ان منصوبوں کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں