مراد سعید کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل، احسن اقبال ہرجانہ کیس چیلنج

مراد سعید نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے 25 لاکھ روپے ہرجانہ ڈگری کالعدم کرنے کی درخواست کی۔ احسن اقبال کیس میں اپیل دائر کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مراد سعید کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل، احسن اقبال ہرجانہ کیس چیلنج

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے احسن اقبال کے خلاف ڈسٹرکٹ کورٹ کے ہرجانہ فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے 25 لاکھ روپے ہرجانے کی ڈگری کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دی ہے۔

عدالت میں دائر اپیل میں کہا گیا ہے کہ جب تک حتمی فیصلہ نہیں ہوتا، ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کیا جائے۔ مراد سعید کا مؤقف ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ ٹھوس حقائق کے منافی ہے۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج اسلام آباد نے 29 جولائی 2026 کو مراد سعید کو احسن اقبال کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ مراد سعید نے اس فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

انہوں نے اپیل میں کہا کہ ان کی پریس کانفرنس سرکاری ریکارڈ اور ایف آئی اے کے ڈیٹا پر مبنی تھی۔ ٹرائل کورٹ نے عدالتی گواہان اور ایف آئی اے رپورٹ پر توجہ نہیں دی۔

مراد سعید نے کہا کہ بدنیتی ثابت نہ ہونے کے باوجود ہرجانہ عائد کیا گیا۔ ہائیکورٹ سے ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں