ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 10 افسران کی برطرفی کی سفارش، اسپتال کی ناکافی سہولیات اور انتظامی کوتاہیوں کی نشاندہی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور 9 دیگر افسران کی برطرفی کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں افسران کو غفلت اور کوتاہی کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں پمز اسپتال کی انتظامیہ کو سنگین غفلت کا مرتکب قرار دیا گیا۔ 5 اعلیٰ افسران کی برطرفی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسپتال کی غیر پیشہ ورانہ انداز میں چلانے اور انتظامی ڈھانچے کے فقدان کی نشاندہی کی گئی۔ گورننگ بورڈ کا قیام لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسپتال کی ناکافی سہولیات پر بھی رپورٹ میں روشنی ڈالی گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے تحقیقاتی رپورٹ پر اجلاس طلب کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران سکندر کو تحقیقاتی عمل مکمل ہونے تک عہدے سے الگ ہونے کی ہدایت دی گئی۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا۔












