سینیٹر شہادت اعوان کا پمز میں نومولود بچوں کے جھلسنے کے واقعہ پر جامع تحقیقات کا مطالبہ

سینیٹر شہادت اعوان نے پمز واقعہ کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا، انہوں نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام پر زور دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سینیٹر شہادت اعوان کا پمز میں نومولود بچوں کے جھلسنے کے واقعہ پر جامع تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) سینیٹر شہادت اعوان نے پمز میں نومولود بچوں کے جھلسنے کے واقعہ پر جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔

ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے، سینیٹر اعوان نے کہا کہ واقعہ کی وجوہات سے متعلق مختلف متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ انکوائری مکمل ہونے سے قبل کسی ایک فرد کو ذمہ دار قرار دینا مناسب نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے کے وقت کا جائزہ لیا جائے گا۔ ہنگامی راستوں، فائر سیفٹی نظام، عملے کی تربیت اور ہنگامی کارروائی کے طریقہ کار کا بھی معائنہ کیا جائے گا۔

سینیٹر اعوان نے کہا کہ پمز ایک بڑا قومی ادارہ ہے، اس لئے حفاظتی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت نہ صرف انسانی جانوں بلکہ ملک کی ساکھ کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

یاد رہے کہ پمز واقعہ میں نومولود بچوں کے جھلسنے کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی ہیں جس کے بعد حکام نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں